More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

عدالتوں پر تحریک چلانے سے پہلے موجودہ عدالتی کارروائیوں پر غور کریں ، وزیر قانون

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالتوں پر تحریک چلانے سے پہلے موجودہ عدالتی کارروائیوں پر غور کریں.

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، حکومتی پالیسیز کی وجہ سے عدالتوں پر دباؤ بڑھایا گیا، عدالت نے قومی اسمبلی کو بحال کیا، عمران خان نےعدالت پر یلغار کی اور فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نعرے لگاتے ہیں کہ انصاف کے لیے تحریک چلا رہے ہیں دوسری طرف آپ اس عدالت کی تضحیک کرتے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ لاڈلے کے طور پر کامیابیاں حاصل کیں، عمران خان کو جمہوری طریقے سے عدم اعتماد سے ہٹایا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کا تمسخر اڑاتے ہیں، عدالتیں نوٹس بھیجتی ہیں آپ اپنی مرضی سے حاضر ہوتے ہیں، مرضی سے جواب دیتے ہیں، وہ پیغام بھیجتے ہیں کہ ایک عمارت میں نہیں دوسری عمارت میں پیش ہوں گا ۔

وزیر قانون نے کہا کہ میاں نواز شریف کو انجینئرڈ طریقے سے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا، میاں نواز شریف نے انکساری کے ساتھ عدالتی کارروائی کا احترام کیا، وہ اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر بیٹی کے ساتھ واپس آئے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close