Featuredپنجاب

پنجاب میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز 11 مارچ سے ہوگا

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز 11 مارچ سے ہوگا۔

انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے، 22 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے، 6 اپریل کو امیدواروں کو انتخانی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔ جب کہ،پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔

سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کیلئے ترجیحی فہرستیں 14 مارچ تک ریٹرننگ افسر کو جمع کرانا ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close