Featuredسندھ

سندھ کابینہ کا آئی ٹی کے کام سے منسوب ہزاروں ملازمتوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

سندھ کابینہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کام سے منسوب 3 ہزار 264 اسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کام سے منسوب 3264 اسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

بی ایس 5 سے 10 کے کمپیوٹر آپریٹرز کی ان اسامیوں کو والوں کو بی ایس 12 میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

بی ایس 11 سے بی ایس 15 کے آئی ٹی ملازمین کو بی ایس 16 میں اپ گریڈ کیا جارہا ہے ، اس کے علاوہ 16 گریڈ کے ملازمین کو بی ایس 17 میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

3264 ملازمین کی اپ گریڈیشن سے سندھ کے خزانے پر 24 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ کابینہ نے کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے ۔

کرونا وائرس فنڈ چیف سیکریٹری کے تحت 6 رکنی باڈی انتظام کر رہی تھی، 18 مارچ 2020 سے 21 اپریل 2021 تک اس کے 17 اجلاس ہوئے اور اس فنڈ میں 3 ارب 69 کروڑ 90 لاکھ روپے کی رقم آئی تھی۔ اس وقت فنڈ کے اکاؤنٹ میں ساڑھے 3 کروڑ روپے موجود ہیں جسے اب سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے خرچ کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close