Featuredتجارت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا رجحان

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

رواں ہفتے بدھ (8 مارچ) اور جمعرات (9 مارچ)کے روز ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا، دو دنوں میں انٹر بینک میں ڈالر مجموعی طور 4 روپے 43 پیسے مہنگا ہوا۔

جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں ایک بار پھر کمی دیکھی جانے لگی ، کاروباری لین دین کے دوران ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہوکر 280 روپے کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالرکی قدر میں کمی کی وجہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار ہیں۔

زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ

واضح رہے کہ مرکزی بینک کے مطابق 3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 9.75 ارب ڈالرتک پہنچ گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close