Featuredاسلام آباد

قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی الیکشن عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ملتوی کیے ہیں۔

ای سی پی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ملتوی کیے گئے ضمنی الیکشن 16 اور 19 مارچ کو شیڈول تھے۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں سے 24 خیبرپختونخوا میں ہیں۔

ای سی پی نے سندھ کے 9، اسلام آباد کے 3 اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی الیکشن ملتوی کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close