More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

زمان پارک کے باہر پولیس کی بکتربند گاڑی کی آمد، گاڑی کو کارکنوں کی بڑی تعداد نے گھیر لیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

زمان پارک عمران خان کی رہائشگاہ کےباہربکتربندگاڑی کی آمد کے بعد گاڑی کےگردپی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کارکنوں نے بکتر بند گاڑی کو دیکھتے ہی شدید ردعمل کا مظاہہ کیا ۔ ڈنڈابردارکارکنوں اس موقع پر نعرہ بازی بھی شروع کردی ۔

واضح رہے کہ آج عمران خان (Imran Khan)نےفواد چودھری (Fawad Chaudhry) کے ذریعے الیکشن کمیشن (Election Commission) کیلئےسیزفائر کا اعلان کردیا۔عمران خان نے پارٹی کو الیکشن کمیشن پررویہ بدلنے کی ہدایات جاری کردیں۔

عمران خان نے یوٹرن لیتے ہوئے پارٹی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو جذبہ خیرسگالی کا پیغام دیں۔عمران خان کے بعد فواد چودھری نے بھی یوٹرن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کیلئے تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ موقع آگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اچھا پیغام دیں،ہمارا الیکشن کمیشن سے کسی قسم کا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔الیکشن کمیشن نے تمام دباؤ مسترد کیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close