Featuredپنجاب

دہشتگردی کے مقدمات کی تفتیش سی ٹی ڈی اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات انویسٹی گیشن یونٹ کریگا

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف درج مقدمات انسداد دہشتگردی اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منتقل کردئیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے احتجاج کیا تھا، اس دوران پرتشدد واقعات بھی دیکھنے میں آئے تھے۔

اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کئی مقدمات درج کئے گئے، دہشتگردی کے مقدمات کی تفتیش سی ٹی ڈی اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات انویسٹی گیشن یونٹ کرے گا۔

تھانہ کھنہ میں درج انسداد دہشتگردی مقدمے سی ٹی ڈی منتقل کردئیے گئے جبکہ ترنول اور بہارہ کہو کے مقدمات تفتیش کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منتقل کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے کیس تجربہ کار تفتیشی افسران کو منتقلی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، ایس پی لیول کا افسر تفتیش مانیٹر کرے گا اور حتمی رپورٹ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو دی جائے گی۔

انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی پولیس اہلکاروں کے مقدمہ کی رپورٹ روزانہ دی جائے گی، مقدمات تھانوں پر کام کا بوجھ کم کرنے اور تفتیش درست انداز میں کرنے کیلئے منتقل کئے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close