Featuredاسلام آباد

ایک لیڈر ملک تباہ کرنا چاہتا ہے، اسے اس کی اجازت نہیں دیں گے

اسلام آباد: اپنے تمام تر سیاسی کیریئر میں اتنے مخدوش حالات کبھی نہیں دیکھے۔

سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات کے باعث سیاست گالی بن چکی ہے،قوم کا لیڈر انا پرست نہیں ہوتا، ماضی میں شدید اختلافات کے باوجود قوم اکٹھی ہوئی، اس وقت ملک میں قانون کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزررہا ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستان کے عوام کو بھی مہنگائی کی لہر کا سامنا ہے،یوکرین بحران سے پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک متاثر ہوئے، جب اقتدار سنبھالا تو ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار تھی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی، ہم نے آتے ہی آئی ایم ایف سے ڈیل کی کوشش کی، اقتدار میں آتے ہی ہمارے پاس 2راستے تھے، ایک راستہ تھا سبسڈیز دیتے یا ذمے داری اٹھاتے، ہم نے مشاورت سے ریاست کو محفوظ کرنے کا راستہ اپنایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت میں پی ڈی ایم رہنماؤں کو من گھڑت الزامات میں جیل بھیجا گیا، تمام تر مصائب کے باوجود کسی سیاستدان نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا ،سابقہ دور حکومت میں اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام کڑی شرائط پوری کردی ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر میں اپنوں کا بھی قصور ہے،ہم نے کفایت شعاری اپنائی، معاشی نظام ٹھیک کرنے کیلئے سیاسی استحکام لازم ہے،آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر میں اپنوں کا بھی قصور ہے، آئی ایم ایف والے اندھے نہیں، ساری صورتحال دیکھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایک لیڈر ملک تباہ کرنا چاہتا ہے، اسے اس کی اجازت نہیں دیں گے، ریاست کا مفاد داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، اپنے تمام تر سیاسی کیریئر میں اتنے مخدوش حالات کبھی نہیں دیکھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close