Featuredتجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی ریکارڈ کی گئی، اربوں کا نقصان

ملک پر چھائی ہوئی غیر یقنیی سیاسی صورتحال اور عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ قرض کے معاملے پر تاحال معاہدہ نہ ہونے کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی ریکارڈ کی گئی۔

حصص مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر کاروبار کے آغاز پر مثبت رحجان کا دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں ساڑھے نو بجے تک 100 پوائنٹس کے قریب تیزی دیکھی گئی۔ ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41808 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا ۔ تاہم اسی دوران سرمایہ کاروں کی عدم توجہہ کے باعث حصص مارکیٹ میں گراوٹ کی واپسی ہوئی۔ جو ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کے اختتام تک چلتی رہی۔

حصص مارکیٹ میں انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 364 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 41329.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران مندی کے باعث 0.87 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 30 لاکھ 15 ہزار 969 شیئرز کا لین دین ہوا۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 70 ارب روپے کے قریب ڈوب گئے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران ہونے والی مندی کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی ہے، کیونکہ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ تاحال حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں کے دوران ہونے والے معاہدے کے اثرات معیشت کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close