Featuredاسلام آبادتجارت

چین نے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط دے دی

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں چائنیز بینک سے  500 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوگئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں چائنیز بینک آئی سی بی سی کی جانب سے بھیجی گئی 500 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے قرض کی دوسری قسط موصول ہونے پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

دو روز قبل اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ چینی بینک پاکستان کو قرض کی دوسری قسط دینے پر رضامند ہوگیا ہے جس کی کاغذی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل فروری کی چوبیس تاریخ کو 70 کروڑ ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close