Featuredکھیل و ثقافت

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب

شاہین آفریدی نے ہدف کے دفاع میں 4 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی

لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کا چیمپئن بن گیا

لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 200 رنز بنائے اور ملتان کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف ملا۔

لاہور کی جانب سے عبداللہ شفیق 65، فخر زمان 39 اور شاہین آفریدی نے برق رفتار 15 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی نے 5 چھکے اور 2 چوکے بھی لگائے۔ ملتان کی جانب سے اسامہ میر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ملتان سلطانز نے ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم مقررہ اوورز میں 199 رنز بناسکی اور ایک رن سے شکست کھا گئی۔

ملتان کی جانب سے رلی روسو 52 ، رضوان 34 اور خوشدل شاہ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، پہلے بیٹنگ میں انہوں نے 44 رنز بنائے اور پھر ہدف کے دفاع میں 4 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔

لاہور قلندرز دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دو بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔ ملتان سلطانز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایک ایک بار ایونٹ جیت چکےہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close