More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ترجمان پنجاب حکومت

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس وین پر حملے کے معاملے پر حکومت پنجاب نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس کی جانب سے آپریشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک بار پھر شدید مزاحمت کی، اےایس آئی علی فرقان سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور 60 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس وین پر بھی حملہ کیا، ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق حملہ آوروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب لاہورپولیس نے زمان پارک سے گرفتار 3 طالب علموں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

پولیس نے کم عمری کے باعث طلبہ کیخلاف کارروائی سے گریز کیا اور بچوں کو والدین کا سہارا بننے کی نصیحت کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔

والدین نے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے لاہورپولیس کے اقدام کو سراہا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close