Featuredپنجاب

زمان پارک میں جو کچھ ہوا اسے نظر انداز کرنا مشکل ہے، مریم نواز

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں جو کچھ ہوا اسے نظر انداز کرنا مشکل ہے، یہ تربیت یافتہ دہشت گرد اور شرپسند ہیں، عمران خان نے ہمیشہ کالعدم جماعتوں کی حمایت کی۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر زمان پارک آپریشن کی ویڈیو شیئر کردی۔ ساتھ ہی اپنے پیغام میں لکھا کہ جو کچھ ہوا اسے نظر انداز کرنا مشکل ہے، یہ لوگ سیاسی کارکن نہیں تربیت یافتہ دہشتگرد اور شرپسند ہیں۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ کالعدم جماعتوں کی حمایت کی ہے، ان لوگوں کو کالعدم جماعتوں سے بھرتی کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کو کردار ادا کرنا ہوگا، اس سے قبل کے دیر ہوجائے۔

لاہور میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہاش گاہ زمان پارک پر آپریشن کیا، جس میں اسلحہ سمیت کئی ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں، انتظامیہ نے اس دوران تجاوزات توڑ دیں، مزاحمت کرنیوالے کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close