Featuredپنجاب

پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد اسے امن کا بھاشن یاد آگیا ، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن(PMLN)کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نےکہا ہےاب اس دہشت گردکوپتہ چل گیا ہے قانون حرکت میں آئے گا۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے عمران خان کو ٹوئٹرپرردعمل دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس دہشت گرد کو اب اکسانا یاد آگیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ٹویٹ پر مریم نواز نے ردعمل میں تنقید کا اظہار کیا ہے۔

نائب صدرمسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھاکہ ریاست پرحملہ کیا گیا،درجنوں پولیس والوں کے سرپھاڑے گئے، پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں، پیٹرول بم پھینکے گئے، ضمانت پارک سے تربیت یافتہ دہشت گرد برآمد ہونے پر امن کا بھاشن یاد آگیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایجنسی کا یہ آدمی ہمارے کارکنان کو تشدد پر اکسانے کی کوشش کررہا ہے اور بے نقاب کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی تحریک کو ہدایت کی ہے کہ کتنی ہی اشتعال انگیزی کیوں نہ کی جائے ہم نے مکمل طور پر پُرامن رہتے ہوئے آئین کی حدود کے اندر احتجاج کرنا ہے۔ بصورت دیگر ہم ان فسطائیوں کو مزید وحشت کا جواز فراہم کریں۔

قبل ازیں مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہنا تھا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے، جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کیلئے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں نظر آنے والے مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close