Featuredدنیا

روضہ رسول پر حاضری کے حوالے سے سعودی حکومت نے ٹائم شیڈول جاری کردیا

سعودی عرب (Saudi Arabia)حکومت نے رمضان المبارک میں مرد و خواتین کے روضہ رسولﷺ پر حاضری کے لیے الگ الگ ٹائم کا شیڈول جاری کردیا ہے

مسجد نبوی ﷺ کےانتظامی امورکی ذمہ دارجنرل پریذیڈنسی نےرمضان المبارک کے مقدس مہینےکی آمد کی مناسبت سےتیاریاں تیزکردی ہیں،روضہ رسولﷺ پرحاضری کے حوالے سے سعودی حکومت نے ٹائم شیڈول جاری کردیا ہے۔

زیارت کے لیے ’نسک‘ پلیٹ فارم پررجسٹریشن کولازمی قراردیا گیا ہے جب کہ روضہ اطہر پر حاضری گیٹ 37 کے بالمقابل جنوبی صحن سے ہوگی

مسجد نبوی ﷺ میں زائرین اور نمازیوں کے لیے تیار کردہ آپریشنل پلان پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے ۔

رمضان المبارک کے مہینے کے لیے اپنے منصوبے کے تحت مسجد نبوی ﷺ کو 24 گھنٹے زائرین اور نمازیوں کی آمدورفت کے لیے تمام خدمات کے ساتھ تیار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ رمضان المبارک کےدوران نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظرمسجد نبوی ﷺ کی چھت کو بھی نمازیوں کے لیےکھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روضہ رسول ﷺ پرحاضری اوروہاں پرنوافل کے اوقات کو“نسک“ ایپلی کیشن کے ذریعےمنظم کرنےکا کام جاری ہے،روضہ رسول ﷺ پرمرد وخواتین کی حاضری گیٹ نمبر 37 کے بالمقابل جنوبی صحن سے ہوگی۔

تاہم زائرین کےلیے’نسک’پلیٹ فارم پررجسٹریشن کولازمی قراردیا گیا ہے،روضہ شریف پریکم رمضان سے 19 رمضان المبارک تک نمازیوں کوجانےکی اجازت ہوگی۔

مردوں کورات اڑھائی بجےسے نماز فجر تک اورخواتین کو نمازفجرسے دن گیارہ بجےتک روضہ مبارک پرحاضری کےلیےجانےکی اجازت ہوگی،دن ساڑھے گیارہ سےرات کو نمازعشاء تک مردوں کوروضہ شریف میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جب کہ اس کےبعد رات دو بجے تک خواتین جاسکیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close