Featuredسندھ

سندھ، پنجاب اور کوئٹہ میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ شہادتوں کی بنیاد پر رمضان المبارک کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے علما کے ساتھ رابطہ ہے، چاند کی شہادت آئی تو اسے دیکھیں۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی جاری ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں ہورہا ہے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں جاری ہیں۔

مرکزی، زونل اور مقامی کمیٹی ماہ رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی شہادتوں کی بنیاد پر جمعرات 23 مارچ کو روزہ ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کریں گی۔

ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ پشاور میں آج مطلع جزوی ابر آلود ہے اس لیے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close