Featuredپنجاب

مجھے شدید سکیورٹی خدشات ہیں،جو حالات ہیں جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد نہیں جا سکتے

چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو بیان دیا ہے کہ مجھے شدید سکیورٹی خدشات ہیں،جو حالات ہیں جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد نہیں جا سکتے۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی اسلام آباد کے 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق سلیم اور جسٹس انوار حسین نے درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا اور دوسری بار یہ درخواست دائر کی گئی،ہم اسلام آباد گئے اور 90 منٹ تک کھڑے رہے۔

سماعت کے دوران عمران خان روسٹرم پر آئے اور بیان دیا کہ آج ہم خفیہ طور پر عدالت آئے،اسلام آباد پیشی پر لوگوں کو علم تھا اس لیے وہاں جمع ہو گئے۔

میری گاڑی پر اوپر سے پتھر مارے گئے،مجھے شدید سکیورٹی خدشات ہیں،میری زندگی کو خطرات تھے مگر میں 40 منٹ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر رکا رہا،

عمران خان نے عدالت میں بیان دیا کہ میں اسلام آباد سے جان بچا کر نکلا تھا،جو حالات ہیں جوڈیشل کمپلیکس نہیں جا سکتے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے میرے مطابق ایسا کوئی قانون موجود نہیں،آپ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کو پیٹشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے اسلام آباد کے 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہے،

درخواستوں کی سماعت کے لیے 2 رکنی اسپیشل بینچ تشکیل دے دیا گیا،بینچ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل ہے۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کی دخواست پر سماعت ہوئی ،

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نےعمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close