Featuredپنجاب

عمران خان فاشسٹ اور آئین شکن ہے، خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ آئین کے مطابق مردم شماری کے بعد الیکشن ہوگا، عمران خان فاشسٹ اور آئین شکن ہے، تمہارا نواز شریف سے کیا مقابلہ، وہ لیڈر اور تم گیدڑ ہو۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی بچوں کا کھلونا ہے کہ ایک آدمی نے کہا توڑ دو تو توڑ دی، آئینی طریقے سے نکالا جائے تو مظلوم بن کر لوگوں کے سامنے آجاؤ، پاکستان کو 2017ء کی پوزیشن پر واپس لے کر جانا ہوگا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ نواز شریف 3 مرتبہ وزیراعظم رہے، کوئی تو کرپشن نکالنی تھی، 19، 20 سال کی اپوزیشن میں ایک کیس نہیں نکال سکے، تمہارا ان سے کیا مقابلہ وہ لیڈر اور تم گیدڑ ہو۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر ظلم کاحساب وہی دیں جنہوں نے ناانصافی کی تھی، پھر گرانے والا کوئی چکر نہیں، ملک میں جوتے کھانے کیلئے پیدا نہیں ہوئے، ہم اپنے مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے۔

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو فاشسٹ اور آئین شکن قرار دیا اور کہا کہ چوری کا الزام لگاکر ڈھنڈورا پیٹ کر نوازشریف کو سزا دی گئی، جھوٹ بولا گیا اور لوگوں کو گمراہ کیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لندن میں ہماری رائے بن گئی تھی حکومت چھوڑ کر الیکشن میں جانا چاہئے، یہ ن لیگ کی حکومت نہیں اتحادیوں کی حکومت ہے، نواز شریف یا شہباز شریف کی حکومت نہیں ہے، ہم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ بات کرنی تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات کی تو معلوم ہوا وہ منتخب حکومت سے بات کرے گا، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اس ٹوکرے کو سر پر رکھنا پڑا، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے حکومت میں رہے۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران خان کو صبر کرنا چاہئے تھا، عمران خان سیاستدان نہیں ایک ڈان کی طرح سوچتے ہیں، عمران خان کو ایک کال آئی تھی وہ انہوں نے نہیں سنی، جب عمران خان کیلئے راستہ بنایا جارہا تھا تو انہوں ںے انکار کیا، عمران خان کنگ کانگ نہیں، عمران خان کو مسلط کرنے والے پچھتارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close