Featuredاسلام آباد

عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکانے کے کیس کی سماعت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکانے کے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت عمران خان کے وکلا نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ بحال رکھنے کی استدعا کی اورکہا کہ عمران خان کو سکیورٹی خدشات ہیں،جان کوخطرہ ہے، ان سے سکیورٹی واپس لینے پراسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی نوٹس جاری کیے۔

اس پرجج نےکہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سےابھی تک کوئی پیش نہیں ہوا، دیکھتے ہیں وہ کیا کہتے ہیں،عمران خان کے وکیل نے جج سے مکالمہ کیا کہ میں ابھی اسلام آباد ہائیکورٹ جارہا ہوں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا۔

واضح رہےکہ عمران خان کو آج اسلام آباد کچہری میں دو مختلف عدالتوں نے طلب کر رکھا ہے،خاتون جج کو دھمکی کیس میں سول جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کوطلب کررکھا ہے جب کہ لانگ مارچ توڑپھوڑکیس میں عمران خان کوسول جج مبشرحسن چشتی نے طلب کررکھاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close