Featuredاسلام آباد

عدالت عظمیٰ کا بنچ 5 ججز کا ہو یا فل بنچ کا ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے بنچ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، صرف جاننا چاہتے ہیں کیا انتخابات آئین کے مطابق 90 دن کے اندر ہوں گے یا نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے لکھا کہ حکومت انتخابات سے اتنی خوفزدہ ہے آئین اور قانون کی حکمرانی کو تباہ کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔ عدالت عظمیٰ کا بنچ 5 ججز کا ہو یا فل بنچ، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم صرف جاننا چاہتے ہیں کہ کیا انتخابات آئین کے مطابق 90 دن کے اندر ہوں گے یا نہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم نے لکھا کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے سے پہلے اعلیٰ آئینی وکلاء سے مشورہ کیا، سب کی متفقہ رائے تھی کہ انتخاب کے 90 روز میں انعقاد کے حوالے سے متعلقہ آئینی شق ناقابل تسخیر ہے، امپورٹڈسرکار، سرپرست اور نہایت متنازعہ الیکشن کمیشن اب آئین کا کھلا مذاق اڑانے پر اتر آئےہیں۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ دستور کے مختلف حصوں/ شقوں کو خود کیلئے قابلِ عمل جبکہ دیگر کو ناقابلِ نفاذ قرار دیکر یہ گروہ دراصل پاکستان کی اساس پر حملہ آور ہے جو آئین و قانون کی حکمرانی پر استوار ہے۔ انتخابات سے اس حد تک خوفزدہ اور سزایافتہ مجرم قائدین کو بچانےکیلئےاس قدر بے چین ہیں کہ دستور و قانون کی حکمرانی کی آخری علامت تک کو مٹانے پر آمادہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close