Featuredتجارت

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 48 روپے 78 پیسے فی کلو کم کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 228 روپے 99 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2702 رویے 19پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر2702روپے اورکمرشل سلنڈر10397روپے میں فروخت ہوگا،

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close