Featuredاسلام آباد

عدالت کا عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ تحائف لینے کے خلاف نیب تحقیقات کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نےعمران خان اوربشری بی بی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردئیے۔

عدالت نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ عمران خان ، بشریٰ بی بی کی نیب نوٹسزکیخلاف درخواستوں پرسماعت ہوئی ۔

بشریٰ بی بی نے بھی توشہ خانہ سے متعلق نیب تحقیقات کو چیلنج کردیا

عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود نیب پراسیکیوٹر کو روسٹرم پربلا لیا۔چیف جسٹس عامرفاروق نےکہاکیاعمران خان کو دوبارہ نوٹس بھیجا گیا،نیب پراسیکیوٹر نےکہا عمران خان کو یاد دہانی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔

چیف جسٹس نے نے کہا آپ کے نوٹسز میں عدالتی فیصلوں پرعملدرآمد نظرنہیں آتا ۔کیا عمران خان ان نوٹسز کے جواب میں پیش ہوئے؟وکیل پی ٹی آئی خواجہ حارث نے ان نوٹسز کے جواب میں پیش نہیں ہوئے تحریری جواب بھیجا۔

بشریٰ بی بی کو نیب کے جاری کردہ نوٹس میں سنسنی خیز انکشافات

جسٹس ثمن رفعت امتیازنے ریماکس میں کہا کیا نیب نےعمران خان کے جواب پر کوئی نیا ایکشن لیا؟وکیل خواجہ حارث نے کہا ابھی تک نیب نے کوئی نیا ایکشن نہیں لیا،چیف جسٹس نے کہا ہو سکتا ہے وہ عمران خان کے جواب پر مطمئن ہو گئےہوں کہ کیس نہیں بنتا۔

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی نیب طلبی

جس پروکیل نےکہا ہمیں خدشہ ہے کیس کو انکوائری سے انویسٹیگیشن میں بدل دیں گے،آفتاب سلطان نے جب استعفیٰ دیا اس کے اگلے دن نوٹس ہو گیا،آفتاب سلطان نے بتایا تھا ان پر دباؤ ہے۔

چیف جسٹس نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ترمیمی قانون میں تو 50 کروڑ کی حد بھی آ گئی ہے۔

اس پرپی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ یہ کیس توالیکشن کمیشن کے اپنے ریکارڈ کےمطابق اس سے کم کا ہے۔

بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close