Featuredاسلام آباد

ایسٹر پیار، محبت اور باہمی احترام کے جذبے کا تہوار ہے،شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی مسیحی برادری، خاص طور پر یہ دن منانے والے ہمارے پاکستانی مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہیں۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب دنیا کو ایک پرامن جگہ بنانے کے لیے اپنا کردار اداکرنے کا عہدکریں جہاں تمام کمیونیٹیز ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں اور جہاں آنے والا کل مزید بہتر بنانے کی امید ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسٹر پیار، محبت اورباہمی احترام کے جذبے کا تہوار ہے، موجودہ حالات میں اتحاد اورمذہبی ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے، ایسٹر کا تہوار ہمیں حضرت عیسی علیہ السلام کی برداشت کی یاد دلاتا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور جان ومال کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، آئیے دنیا کو ایسی پرامن جگہ بنانے کا عہد کریں جہاں سب ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close