Featuredپنجاب

میں اپنے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے جیل جانے نہیں دیا

ہم عید کے بعد تحریک شروع کریں گے ، الیکشن نہیں کروائے ، تو تمام پاکستانی سڑکوں پر ہوں گے

لاہور: جو معاشرہ بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑتا، صرف چھوٹے چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑتا ہے وہ تباہ ہو جاتا ہے

زمان پارک لاہور میں عمران خان نے چاند رات کے موقع پر کارکنان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے جیل جانے نہیں دیا ، اور رینجرز و پولیس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
عمران خان نے کہا کہ آج سے 75 سال جب پاکستان بنا تھا ، تب یہ طے تھا اسلامی جمہوریہ پاکستان بنے گا ، لیکن نہیں بن سکا، عوام کا پیسہ جب بھی چوری ہوتا ہے کسی جمہوری ملک میں معاف نہیں کیا جاتا، جو معاشرہ بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑتا، صرف چھوٹے چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑتا ہے وہ تباہ ہو جاتا ہے،
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے ، میرے لوگوں کو گھروں سے اٹھا کر لے جاتے ہیں، علی امین کو کبھی کسی مقدمے میں جیل میں ڈالتے ہیں جب ضمانت ملتی ہے تو نئے مقدمہ میں اندر کردیتے ہیں، اس کو جیل میں اس لیے ڈالا ہے کہ عید باہر نہ کر سکے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا ہے ، ابھی بھی زمان پارک میں خطرہ ہے ، ابھی ان سے مزید لڑنا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جو آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ آئین کے ساتھ ڈٹے رہیں، ساری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام پاکستانی تیار ہو جائیں، ہم عید کے بعد تحریک شروع کریں گے ، اگر یہ اسی طرح کے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتے رہے اور الیکشن نہیں کروائے ، تو تمام پاکستانی سڑکوں پر ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close