Featuredپاکستان

28 اپریل سے 7 مئی تک شدید بارشوں کا امکان ،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات یا جمعہ سے بارشوں کا طاقتوراور طویل سسٹم ملک پراثراندازہونے کا امکان ہے ،28 اپریل سے7 مئی تک کراچی سے کشمیرتک کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب، سندھ اورخیبرپختونخوا کے90 فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں موسلادھاربارش اورژالہ باری ہوگی جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات نےآج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیزہواؤں کے سبب گوادر، پسنی اوراورماڑہ کے سمندرمیں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ،موسمیات کےمطابق رواں ماہ سے اگلے ماہ کے دوران ملک کے کئی حصوں میں بارش اورژالہ باری ہوسکتی ہے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close