Featuredاسلام آباد

لیبر فورس ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے : صدرمملکت

 آئیے آج کے دن ہم سب محنت کشوں کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کریں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن آج  منایا جا رہا ہے۔

آج عام تعطیل ہے سرکاری دفاتر تعلیمی ادارے ، بینک اور مالیاتی ادارے بند ہیں ، ملک بھر میں مزدور تنظیمیں جلسے منعقد کریں گی اور ریلیاں نکالیں گی، محنت کش مہنگائی میں کمی اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کریں گے۔

مزدوروں کا یہ عالمی دن امریکا کے شہر شکاگو میں اپنے حقوق کے حصول کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے لیبر فورس ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے،لیبر فورس اور نوجوانوں کومعیشت کوتیز رفتار ترقی پر گامزن کرنے کے لیے جدید مہارتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزدوروں کی کم از کم اجرت 17,500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 25000 روپے ماہانہ کر دی ہے۔ حکومت مزدوروں کے فلاحی اداروں کیلیے خودکار، مربوط نظام تیار کرنے کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا آئیے آج کے دن ہم سب محنت کشوں کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کریں۔

سابق صدرآصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے پیپلز پارٹی محنت کشوں کی جماعت ہے ، پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آکر مزدوروں کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی، بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو کی طرح محنت کشوں کا ساتھ دینگے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے مزدوروں و کسانوں کو اسمبلیوں میں نمائندگی دلائیں گے، جبکہ آئندہ عام انتخابات میں اگر عوام نے مینڈیٹ دیا تو پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی طرح ملک بھر کے مزدوروں کے لیے بھی بینظیر مزدور کارڈ جیسی اسکیمیں شروع کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close