Featuredدنیا

امریکا میں شرح سود بڑھنے کے امکان کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں،امریکا میں شرح سود بڑھنے کے امکان کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔برطانوی خام تیل 80 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل 76 ڈالرز کی سطح سے نیچے آگئے۔

تفصیلات کےمطابق خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے شرح سود میں ممکنہ اضافے اورچین میں پیداواری صلاحیت سے اقتصادی اثرات پرتشویش کے باعث اوپیک پلس کی سپلائی میں رواں ماہ سے لاگو ہونے والی نئی کٹوتیوں کی وجہ سے تیل کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

امریکی فیڈرل ریزرو کا اجلاس ممکنہ طورپر 2 سے 3 مئی کو ہوگا۔جس میں 25 بیسس پوائنٹس کے ساتھ شرح سود میں مزید اضافے کا امکان ہے۔رپورٹ کےمطابق امریکی ڈالر میں کئی کرنسیوں کے مقابلے اضافہ ہوا جس کی وجہ سے دیگر کرنسی والے ممالک کے لیےتیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ برطانوی خام،تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.21 ڈالر یعنی 1.5 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 79.12 ڈالرز ہوگئی۔جبکہ امریکی خام،تیل کی فی بیرل قیمت میں بھی 96 سینٹ یا 1.3 فیصد کمی ہوئی ہےجس کے بعد اس کی قیمت 75.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close