Featuredتجارت

آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے،ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 283 روپے 90 پیسے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں یکم مئی کی عام تعطیل کے بعد بھی 16 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close