Featuredخیبر پختونخواہ

ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر شرپسندوں کا حملہ

ریڈیو پاکستان پشاورکی عمارت پرشرپنسدوں نے حملہ کردیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے اچانک دھاوابول دیا۔

شرپسند ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کراندر داخل ہو گئے۔نیوزروم اور مختلف سیکشن میں تباہی مچادی۔ریڈیوپاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کوبھی آگ لگادی گئی۔چاغی یادگار اور ریڈیوآڈیٹوریم کوبھی آگ لگادی۔

شرپسند سرکاری سامان لوٹ کر لے گئے۔سامان میں کیمرے،مائیک ودیگردفتری سازوسامان، آلات شامل ہیں۔روکنے کی کوشش کرنے والے عملے پرمظاہرین کی جانب سے تشدد کیا گیا۔جبکہ خواتین سمیت عملے کے ارکان پر بھی تشدد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

خیال رہے کہ شرپسندوں نےریڈیو پاکستان پر گزشتہ روز بھی حملہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close