Featuredسندھ

تحریک انصاف میں کئی گروپس بن چکے، سعید غنی

وزیر محنت سندھ سیعد غنی کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے اپنے اندر اتحاد نہیں، ان میں ایک نہیں کئی گروپس بن چکے ہیں، سب کا خیال ہے کہ پیپلزپارٹی کا میئر ہوگا تو کراچی کی بہتر خدمت ہوسکے گی۔

وزیر صحت سندھ سعید غنی نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی نمبر پورے کرلے گی، الیکشن میں جو جیتے ہیں ان سب کا خیال ہے کہ پی پی میئر ہوگا تو کراچی کی بہتر خدمت ہوسکے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ 367 کے ایوان میں سادہ اکثریت کیلئے 184 نمبر درکار ہیں، پیپلزپارٹی کے پاس اتحادیوں کو ملا 173 سیٹیں ہیں، ہم تحریک لبیک پاکستان سے بھی رابطہ کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے اندر اتحاد نہیں، تحریک انصاف میں ایک نہیں کئی گروپس بن چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close