Featuredخیبر پختونخواہ

کے پی میں پی ٹی آئی مظاہرین کا جلاؤ گھیراؤ سے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ

خیبرپختونخوا میں دو روز میں پی ٹی آئی مظاہرین کے جلاؤگھیراؤسے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ موصول ہوگئی۔ پشاور،کوہاٹ،چارسدہ ،تیمرگرہ سمیت کہاں کہاں سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تفصیلات جاری کردی گئیں۔

خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی مظاہرین کے جلاؤگھیراؤسے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق پشاور میں ریڈیوپاکستان کی عمارت کوجلا ڈالا،ایمبو لینس سمیت 10 گاڑیاں نذرآتش کردی گئیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن کےدفترپردھاوااورتوڑپھوڑبھی کی۔شرپسندوں نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ایمبو لینس سمیت دس گاڑیاں نذرآتش کردیں۔انسد منشیات کی گاڑیاں،ابابیل اسکواڈ کی دوموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچایا۔چکدرہ اورتیمرگراہ میں ایف سی قلعوں پرمشتعل افرادکا دھاوا۔مظاہرین لیپ ٹاپ،پنکھے،میزکرسیاں۔اوراسلحہ لوٹ کرلےگئے۔

پشاور سےاسلام آباد اورچارسدہ سے اسلام آباد ٹول پلازہ بھی نذرآتش کردیا گیا۔کوہاٹ یونیوسٹی پرحملے میں گیٹ توڑکرجامعہ کی تزئین وآرائش کوتہس نہس کردیا گیامظاہرین نے درجنوں چیک پوسٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑڈالے۔

پشاورمیں 50 اورصوابی میں 40 شرپسند گرفتارکرلیے گئے۔پشاور کے تھانہ شرقی میں چارمقدمات درج،مقدموں میں انسد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close