Featuredدنیا

غزہ پر مسلسل تیسرے روز بھی اسرائیل کے فضائی حملے جاری

غزہ پر مسلسل تیسرے روز بھی اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں، فلسطینی شہداء کی تعداد 27 ہوگئی، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

فلسطین پر قابض اسرائیل کی فورسز نے مسلسل تیسرے دن غزہ، رفح اور خان یونس پر فضائی حملے کئے، صہیونی بمباری میں تحریک اسلامی جہاد کے 4 کمانڈرز، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد شہید ہوگئے جبکہ 100 سے افراد زخمی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بربریت میں شہید ہونیوالوں میں 5 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں بھی بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

فلسطینی تنظیموں نے جارحیت کے جواب میں اسرائیل پر 400 راکٹ فائر کئے، اسرائیلی شہریوں کو بنکرز کے قریب منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ عالمی برادری نے اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے۔

امریکا نے کشیدگی روکنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس، بیت للحم اور مغربی کنارے پر بھی حملے کئے جس میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے، قابض صہیونی فورسز نے درجنوں افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close