Featuredپنجاب

تحریک انصاف پر پابندی عائد کیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے فسادات اور پرتشدد کارروائیوں کے بعد تحریک انصاف پر پابندی عائد کیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کیلئے اتفاق رائے پیدا نہ ہوسکا، اراکین کی جانب سے مخلتف آراء اور تجاویز دی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند وفاقی وزراء کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر پی ٹی آئی پر پابندی کی تجویز دی گئی جس پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کی۔

پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری پالیسی واضح ہے ہم شدت پسندی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں تاہم پابندی کے خلاف ہیں، انہوں نے کہا کہ جنہوں نے حالات خراب کیے ان کے خلاف قانونی کارروائی ضرور کی جائے۔

یاد رہے کہ حالات خراب ہونے پر پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی تھی۔ متعدد سرکاری املاک اور تھانوں پر حملے کیے گئے یا انہیں تباہ کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close