Featuredسندھ

عمران خان کے ساتھ لاڈلہ پن کیا جارہا ہے اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے

پی ٹی آئی کارکنوں نے جو کچھ کیا اگر کراچی میں ہوا ہوتا تو سب پھانسی پر ہوتے

 کراچی: عمران خان  بھارتی میڈیا کو خوش کرنے کی کوشش کی ،  اگر ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان بھارتی ایجنٹ ہے تو پابندی لگنی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے، کسی بھی ملک کو کمزور کرنا ہو تو وہ افواج پر حملہ کرتے ہیں، عمران خان نے افواج پر حملہ کیا، یہ غیر ملکی سازش ہے تا کہ سی پیک نہ بنے، عمران خان سی پیک کو مکمل ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا، عمران کے دور میں سی پیک پر کام روکا ہوا تھا، کل جب عمران خان کو کورٹ میں بلایا تو انہوں نے کسی سیاسی بندے کو چھڑوانے کی بات نہیں کی بلکہ عدالت میں بیٹھ کر بھی آرمی چیف کے خلاف بات کی۔

گورنر سندھ کا  کہنا تھا کہ عمران خان اس ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں، انہوں نے بھارتی میڈیا کو خوش کرنے کی کوشش کی ، پاکستان اس وقت معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے، عمران خان کو نیب نے حراست میں لیا، اس نے صرف افواج پاکستان کو نشانہ بنایا کیونکہ ایجنٹ کا کام ہی یہی ہے، اگر ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان بھارتی ایجنٹ ہے تو پابندی لگنی چاہیے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ لاڈلہ پن کیا جارہا ہے اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے، جو کچھ عمران کے کارکنوں نے کیا ہے اور اگر اس طرح کراچی میں ہوا ہوتا تو سب پھانسی پر ہوتے، چھوٹے صوبوں میں اس وقت احساس کمتری جنم لے رہی ہے، 9 مئی کے واقعات کے خلاف 21 مئی کو مزار قائد پر جمع ہوں گے، بابائے قوم اورافواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کی جائے گی، اختتام پر آتش بازی کا بھی اہتمام ہوگا، عمران اسماعیل نے مجھ پر الزامات لگائے کہ میں نے عوام کو تھوک میں تل کے سموسے کھلائے یہ رزق کی توہین کی ہے وہ اپنے الفاظ واپس لیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا پی ٹی آئی کارکنوں نے جو کچھ کیا اگر کراچی میں ہوا ہوتا تو سب پھانسی پر ہوتے۔

علاوہ ازیں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا اگر کراچی کی آبادی ڈیڑھ کروڑ دکھائی جاتی ہے تو میں مستعفی ہوجاؤں گا، مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم کسی بھی حال میں 2 کروڑ سے کم نہیں ہیں ، میں روزمرہ کے بنیاد پر مردم شماری کو دیکھ رہا ہوں، خالد مقبول صدیقی سے بھی مسلسل رابطے میں ہوں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close