More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

عمران نے وہ کچھ کردیا گیا جو آج تک بھارت اور طالبان نہ کرسکے، راجہ ریاض

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وہ وہ کام کیاجو آج تک ملک دشمن نہ کرسکے۔

اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ٹرینڈلوگوں نے پولیس پرپٹرول بم پھینکے اور جناح ہاؤس کو جلایا، کورکمانڈر کے گھر کو جلایا گیا،جہازوں کو جلایا گیا۔

راجہ،ریاض کا کہنا تھا کہ وہ جہاز جن کو بھارت گرانہیں سکا اس کوملک دشمنوں نےجلایا، وہ کچھ کردیا گیا جو آج تک بھارت اور طالبان نہ کرسکے۔ پوری قوم کے سرشہدا کے سامنے جھک گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریمانڈ کے دوران لاڈلے کو عزت واحترام سے گیسٹ ہاؤس بھیجا گیا، اس شخص کو سرعام پھانسی دینی چاہیے تھی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close