Featuredاسلام آباد

عدالت نے عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی

اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں عمران خان کی دو کیسزمیں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عمران خان کی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست بھی منظورکرلی گئی۔اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،عمران خان عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے، عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر اورعلی بخاری عدالت میں موجود تھے،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹرجہانگیر جدون عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ اسلام آباد پولیس حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔

بیرسٹرگوہر نے کہا عمران خان کی آج استثنی کی درخواست دائر کر رہے ہیں،چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ احاطہ عدالت سے گرفتاری پر ایف آئی آر ہوئی یا نہیں ؟ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نےکہا کہ ابھی تک سپریم کورٹ کا تفصیلی حکم نہیں آیا ہے،سپریم کورٹ نے کہا کہ سارے معاملے کو ریورس کردیں۔

چیف جسٹس نے ریماکس دئیے اگرمیرا آرڈر نہ بھی ہو اس کے باوجود لوگ زخمی بھی ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہا انتظار کررہےہیں کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آجائے،عدالت نےریمارکس دئیےکہ ایف آئی آربروقت نا ہوتوپھر تاخیر کا ایشوبھی ہوتا ہے،ہمارے آفس سے شکایت توپولیس کو جا بھی چکی ہے،کہیں ہائیکورٹ کوبھی 22 اے نہ لینی پڑجائے۔

چیف جسٹس نے کہا کیا پھر رجسٹرارکو کہہ دوں کہ وہ 22اے میں چلے جائیں،اسے دیکھ لیں، خود اور ادارے کو شرمندہ نہ کریں۔

علاوہ ازیں عدالت نے عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی۔اس کے علاوہ عدالت نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔

ایڈووکیٹ جنرل نےکہا سیکرٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت نوٹس واپس لیاجائے،جس پرچیف جسٹس نےریماکس دئیے کہ آپ کی بات درست،سپریم کورٹ کا فیصلہ آجائے پھردیکھ لیں گے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close