Featuredاسلام آباد

ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات کل ہوگی

اسلام آباد : پاک ایران سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیمی رئیسی میں کل غیر رسمی ملاقات ہوگی، تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، گوادر کے لیے پاور منصوبے سے متعلق تقریب میں وفاقی وزراء اور صوبائی حکومت کے حکام شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور ایرانی صدر میں ملاقات کل بلوچستان کے علاقے پشین میں ہوگی، وزیراعظم اور ایرانی صدر مشترکہ طور پر ایران سے 110میگا واٹ بجلی درآمد منصوبے کا افتتاح کرینگے۔

اس موقع پر پاک ایران تعلقات میں وسیع پیمانے پر توسیع پر بھی مشاورت کی جائے گی، یاد رہے کہ اپران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں، مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے ،مزید2منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close