More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredکھیل و ثقافت

سری لنکن کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا کیخلاف سڈنی کی عدالت میں کیس کی سماعت

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

آسٹریلیا میں ریپ کیس میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا سری لنکن کرکٹ دانوشکا گوناتھیلاکا کو بڑا ریلیف مل گیا۔ جنسی زیادتی کے چار میں سے 4 الزامات واپس لے لئے گئے۔

آسٹریلوی میڈی اکے مطابق سری لنکن کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا پر جنسی زیادتی کے الزامات کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، ان پر عائد جنسی زیادتی کے 4 الزامات میں سے 3 واپس لے لئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سڈنی کی عدالت میں دانوشکا گوناتھیلاکا کیخلاف ریپ کیس کی سماعت ہوئی، پبلک پراسیکیوٹر نے ان پر عائد 4 میں سے 3 الزامات واپس لے لئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹر کیخلاف کیس کی سماعت 13 جولائی کو ہوگی، دانوشکا گوناتھیلاکا ان دنوں ضمانت پر رہا ہیں، انہیں برس ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ریپ کے 4 الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

سری لنکن کھلاڑی پر پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے خاتون کی جان کو خطرے میں ڈالا تھا۔

دانوشکا گوناتھیلاکا کے وکیل نے کیس کی سماعت میں تاخیر پر بھی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close