Featuredبلوچستان

توانائی شعبے میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں : ایرانی صدر

خطے کے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے

 پشین: پاک ایران تعلقات اہمیت کے حامل ہیں آج دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے قدم اٹھایا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 100 میگاواٹ گبد پولان بجلی ترسیلی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام مذہبی رشتے کے بندھن میں بندھے ہیں۔
ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں کے باوجود ہم نے ان منصوبوں کو پورا کیا، خطے کے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات دن بدن مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ منصوبے پر پاکستانی حکومت اور عوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایران پر پابندیوں کے باوجود ہم نے ان منصوبوں کو پورا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک کیلئے حیران کن ہے کہ ایران نے پابندی کے باوجود منصوبوں کو مکمل کیا۔ توانائی شعبے میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاک ایران تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ آج دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے قدم اٹھایا۔ منصوبے سے دونوں ملکوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ منصوبے کی تکمیل میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ خطے کے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close