Featuredسندھ

کراچی میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

کراچی:  پولیس نے کراچی میں 9 مئی کو پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بڑے  پیمانے پرکریک ڈاون شروع کردیا۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول کے کیمروں کی مدد سے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو شناخت کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے شناختی عمل جا ری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 9 مئی کو کراچی میں پرتشد واقعات میں تحریک انصاف کے رہنماوں سمیت 900 سے زائد ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے تاہم اب پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے کیمروں کی مدد سے ملزمان کو شناخت کر نے کا عمل شروع کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ پرتشدد واقعات نرسری اور اللہ والی چورنگی پر پیش آ ئے تھے جہاں پولیس اور رینجرز کی چوکیوں، ریڈ بس، ایک کار متعدد اور متعدد موٹرسائیکلیں، واٹر بورڈ کی دوگاڑیوں اورسینکروں درختوں کو نذر آتشن کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ملزمان کو کمانڈ اینڈ کنٹرول کے کیمروں کی مددمدد سے شناخت کیا گیا ان میں رکن قومی اسمبلی فہیم خان، رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر، عبدالرحمان، منتخب یو سی چیئرمین، گوہر خٹک ڈپٹی جنرل سیکریٹری، اسد خٹک، عمر رحمان ، ندیم گجر،اختر گجر،رفاقت آفریدی ، حبیب اللہ، محمد صابر، محمد نوید، مہتمم شاہ، ساجد، راو، راشد، راحیل ، شیرعلی ، اعجاز تنولی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق متعدد افراد کی دیگر کیمروں کی مدد سے تشدد کی کاروائیوں میں ملوث 100 سے زائد مبینہ ملزمان کی تصاویر حاصل کر لی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close