Featuredاسلام آباد

شیریں مزاری نے نا صرف پی ٹی آئی بلکہ سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا

 اسلام آباد: تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے پارٹی چھوڑنے اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان شیریں مزاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ ان کی بیٹی ایمان مزاری بھی موجود تھیں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہیں جس کا انہوں نے حلف نامہ بھی جمع کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے تشدد کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔ جی ایچ کیو، پارلیمان، سپریم کورٹ جیسی ریاستی علامتوں پر تشدد کی مذمت کرتی ہوں۔

شریں مزاری کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری بچی ایمان کو جس آزمائش سے گزرنا پڑا اسے دیکھتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں سیاست چھوڑ رہی ہوں۔

سینئر سیاستدان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دس بارہ روز سے اغوا اور رہائی کے دوران میری صحت پر اثر پڑا۔ میری بیٹی ایمان مزاری کو خاص طور پر آزمائش سے گزرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے تیسری بار جیل لے کر گئے تو بیٹی بہت رو رہی تھی اس کی ویڈیو دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب پاکستان تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج سے پی ٹی آئی یاکسی سیاسی جماعت کاحصہ نہیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری صحت بہتر نہیں۔ میری صحت، بچے اور والدہ ان کی ترجیح ہیں جبکہ اس کے علاوہ اور کوئی چیز ان کے لیے اہم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوہر زندہ تھے تو بچوں پر ان کا سایہ تھا۔ اب بچوں، والدہ اور صحت پر توجہ دوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close