Featuredپنجاب

شیریں مزاری کے بعد فیاض الحسن چوہان نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

راولپنڈی : 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس پر دکھی  ہوں ،  ریاست اور اداروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہوتا

راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کے دوران فیاض الحسن چوہان نے اپنے ساتھ پارٹی قیادت کے رویے کا تذکرہ کرنے کے بعد پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست اور اداروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہوتا، 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس پر میں بھی دکھی ہوا ہوں، پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جیل سے رہا ہونے پر پوچھا کہ کیا خان صاحب نے میرے لیے کوئی ٹوئٹ کیا؟ مجھے بتایا گیا کہ نہیں، عمران خان نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ میرے خلاف عمران خان کے کان فواد چوہدری، شہباز گل اور مسرت چیمہ بھرتے تھے، پچھلے ماہ خان صاحب سے کئی بار صرف 5 منٹ کیلئے ملنے کی درخواست کی۔

فیاض چوہان نے یہ بھی کہا کہ میرے علاوہ عمران خان کو کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا، اسی وجہ سے پارٹی میں کھڈےلائن تھا، زمان پارک میں داخلہ بند تھا۔

انہوں نے کہا کہ سارے لیڈر گواہی دیں گے کہ میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا، میں عمران خان کو ایک بار پھر وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کو اچھی طرح پتہ تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا گٹھ جوڑ نیازی سے ہے یا کسی اور سے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close