More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

پاک فوج کے ساتھ ہوں، پارٹی ٹکٹ بھی واپس کررہا ہوں، سلیم اختر لابر

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پاکستان تحریک انصاف کی جنوبی پنجاب سے بڑی وکٹ گر گئی، سابق رکن پنجاب اسمبلی سلیم اختر لابر نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنوں کی جانب سے پرتشدد احتجاج، عسکری و نجی تنصیبات پر حملوں، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی سلیم اختر لابر نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم اختر لابر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ہم پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، اپنا پارٹی ٹکٹ بھی واپس کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان دوستوں سے مشورے کے بعد کروں گا، کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، شرافت کے ساتھ سیاست شروع کی تھی، ایسی سیاست میں ہمارا کوئی کام نہیں ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close