Featuredپنجاب

نو مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے ، نو مئی کے اہداف عمران خان نے خود مقرر کیے

عمران خان نے جتھے بنائے ہوئے تھے اور انہیں گرفتاری کی صورت میں اہداف دیے گئے تھے

وہاڑی: نواز شریف اور اُس کی بیٹی قدرت پر یقین رکھتے ہیں اور سیاسی انتقام پر کوئی یقین نہیں رکھتے

مریم نواز نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، جس نے اپنی گرفتاری سے پہلے ایسے منصوبہ بنایا اور اہداف مقرر کیے جیسے غاروں میں بیٹھے دہشت گرد پلاننگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورکمانڈر لاہور آفس کے راستے میں حکومتی عمارات اور شاپنگ سینٹرز آتے ہیں مگر وہاں کسی نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی اور سیدھا کور کمانڈر ہاؤس پر جاکر حملے کیے کیونکہ سارے منصوبے اور اہداف کاغذ پر بنائے گئے تھے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جتھے بنائے ہوئے تھے اور انہیں گرفتاری کی صورت میں اہداف دیے گئے تھے، ساری چیزیں منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوئی، کوئٹہ سے جتھا نکل چھاؤنی گیا اور لاہور کے شرپسند جناح ہاؤس گئے، میانوالی والے شرپسند میانوالی کے ایئربیس کو کیوں نقصان پہنچایا۔

شرپسندوں نے اُس طیارے پر حملہ کیوں نہیں کیا جس کو عمران خان نے اپنی حکومت میں رکشے کی طرح استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں لال حویلی بھی ہے بلوائی وہاں کیوں نہیں گئے اور سیدھا جی ایچ کیو کیوں گئے تھے۔
مریم نواز نے کہا کہ ’ہم نے بھی جنرل باجوہ اور فیض کے خلاف اسٹینڈ لیا، نواز شریف نے اُس وقت کہا تھا کہ قوم جواب مانگتی ہے اور دینا پڑے گا، یہ بات نوازشریف نے 2019 اور 2020 میں کہی تھی اور ساتھ فوج کو سیلوٹ مارا تھا‘۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ’عسکری تنصیبات پر حملے کا مقصد پاکستان کی فوج کو کمزور کرنا اور سرنگوں کرنا تھا، اس کا مقصد فوج کے خلاف پرتشدد لہر کو جنم دینا تھا جس میں فتنہ خان کو بری طرح سے ناکامی ہوئی‘۔
انہوں نے کہا کہ کہ ’عاصم منیر کو آرمی چیف بنانے کی باری آئی تو اس نے مخالفت کی اور 25 مئی کو لانگ مارچ کر کے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی کیونکہ یہ جنرل فیض کو آرمی چیف بنا کر دس سال تک حکومت کرنا چاہتا تھا، پھر اس نے دباؤ ڈالنے کے لیے قومی اسمبلی چھوڑی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردیں‘۔

مریم نواز نے کہا کہ ’نو مئی کو بھی اس نے سوچا تھا کہ عسکری تنصیبات پر حملے کر کے دباؤ ڈالے گا اور اپنی باتیں منوا لے گا، قدرت دیکھیں کل تک رعونت میں ڈوبا عمران خان آج پوری دنیا میں بے بسی کی تصویر بنا بیٹھا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ فتنے کی باتوں میں آنے والے غریب کے بچے جیلوں میں جبکہ اس کے اپنے بچے لندن میں ہیں، بھانجھا حسان نیازی آزاد اور خدیجہ شاہ بھی اب بیرون ملک کی باتیں کررہی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان غدار وطن ہے جس کا ٹکٹ اب کوئی نہیں لے گا اور جو کوئی بھی اُس کا ٹکٹ لے کر آیا تو عوام کے پاس ماچس ہوگی اور وہ بھی امیدوار کا وہ حال کریں گے جو نو مئی کو پاکستان کا کیا گیا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ میں وہاڑی، قوم کے نوجوانوں کی طرف سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اب ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہوگی اور ایسا نہیں ہوگا کہ ملزم خود اپنی مرضی سے بینچ بنائے اور فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ ’جسٹس عمر عطا بندیال صاحب ایسا نہیں ہوسکتا کہ مقدمہ بھی آپ کے خلاف ہو اور بینچ میں آپ بیٹھیں یہ نہیں ہوسکتا، ساتھی جج اور ساس کے خلاف ہو اور مقدمہ آپ سنیں، اب یہ نہیں ہوگا کہ ملزم اور منصف آپ خود ہی ہوں‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close