Featuredسندھ

خان صاحب! آپ کو اور تحریک انصاف کو اللہ حافظ کہتا ہوں

پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی اہم وکٹ گر گئی

کراچی: تحریک انصاف کے بانی رکن عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔ 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے کے عوض انہیں رہا کردیا گیا۔

تحریک انصاف کے بانی رکن اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا اور کہا ہے کہ خان صاحب اور تحریک انصاف کو اللہ حافظ کہتا ہوں۔

رہائی کے بعد کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے، میں پی ٹی آئی کے بانی ارکان میں سے ہوں، آج ان کو سوچنا چاہیے جو عمران خان کو ہدایت دیتے تھے، عمران خان کے گرد بیٹھ کر انہیں مشورے دینے والوں کو سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاہم ابھی انکوائری میں ثابت نہیں ہوا کہ کون ملوث ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفی دیتا ہوں اور پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیتا ہوں تاہم میری سیاست ختم ہوئی یا نہیں اس بات کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کرسکا، خان صاحب! آپ کو اور پاکستان تحریک انصاف کو اللہ حافظ کہتا ہوں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close