Featuredپنجاب

سچ و حق کا جھنڈا بلند رکھوں گا چاہے جان چلی جائے : شیخ رشید

جب تک عمران خان یہ لڑائی لڑرہا ہے اس کے ساتھ کھڑا ہوں ، دوستی و دشمنی قبر کی دیوار تک نبھاؤں گا

راولپنڈی: ملک میں نہیں تھا اس کے باوجود 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی کیوں کہ پاک فوج کو عظیم اور ملک کا محافظ سمجھتا ہوں

اپنے ویڈیو بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بزدل نہیں ہوں دوستی و دشمنی قبر کی دیوار تک نبھاؤں گا، سچ و حق کا جھنڈا بلند رکھوں گا چاہے جان چلی جائے ، میرے قتل کیلیے تین افراد کو ہائر کرلیا گیا  ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں نہیں تھا اس کے باوجود 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی کیوں کہ پاک فوج کو عظیم اور ملک کا محافظ سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 دن سے میری بہنوں، بھتیجوں، بھائیوں اور 30 سال پہلے فوت ہونے والی میری والدہ کے گھروں پر پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے، میری والدہ کے گھر کو بھی توڑ پھوڑ دیا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں بزدل نہیں ہوں، دوستی و دشمنی قبر کی دیوار تک نبھاؤں گا، تین آدمیوں کو مجھے ختم کرنے کے لیے انگیج کیا گیا ہے، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے دفاع کا حق رکھتا ہوں، پاکستان کی حقیقی حکومت کے ذمہ داران کو لکھ دیا ہے، زیادتی کی ایک حد ہوتی ہے، پی ڈی ایم انتقام کو اس سطح پر لے جارہی ہے کہ جو فصل وہ بو رہے ہیں وہ خود انہیں بھی کاٹنی ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 20 دن سے صرف ٹویٹ کررہا ہوں، ٹی وی ٹاک شو میں بھی نہیں گیا، میرے ٹویٹر سے اگر خوف زدہ ہیں تو جب تک گرفتار نہیں ہوتا ٹویٹ جاری رہیں گے، قوم کو بتانا چاہتا ہوں جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں وہ کمزور ہوسکتے ان کے کیسز ہوسکتے ہیں وہ دباؤ برداشت نہیں کرسکتے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک عمران خان یہ لڑائی لڑرہا ہے اس کے ساتھ کھڑا ہوں اور جب عمران خان اقتدار میں ہوگا اس وقت مجھ پر کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی کہ میرا کردار کیا ہوگا، میں سچ کا حق کا جھنڈا بلند رکھوں گا بے شک میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close