More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredتجارت

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 7 ڈالر کا اضافہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

امریکی ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 7 امریکی ڈالر اضافہ کے بعد 1967 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پرفی تولہ سونے کی قیمت میں 5400 ر وپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 229000 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 4629 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 196331 روپے ہو گئی ہے۔

مزید فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 50 روپے اور 42.86 روپے کی تنزلی دیکھی گئیں اور قدریں بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے ہو گئی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close