Featuredپنجاب

شرپسندوں کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا، فون کالز کا ریکارڈ بھی ہے: آئی جی پنجاب

8 مارچ اور 9 مئی کی ہنگامہ آرائی کی کالز کا ڈیٹا ملتاجلتا ہے

لاہور: جناح ہاؤس، جی ایچ کیو، ریڈیو پاکستان و دیگر تنصیبات پر ایک ہی وقت پر حملے ہوئے

پریس کانفرنس میں آئی جی پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 مارچ اور 9 مئی کی ہنگامہ آرائی کی کالز کا ڈیٹا ملتا جلتا ہے، شرپسندوں کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا، فون کالز کا ریکارڈ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 154 کالز ایک جیسی ہیں جبکہ یاسمین راشد نے 41 کالز کی ہیں، واٹس ایپ گروپس کے 170 افراد کی شناخت کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کو خاص وقت پر منصوبہ بندی کے تحت انجام دیا گیا، جناح ہاؤس، جی ایچ کیو، ریڈیو پاکستان و دیگر تنصیبات پر ایک ہی وقت پر حملے ہوئے، ایک ایک کال کا نمبر موجود ہے ریکارڈ عدالتوں میں پیش کررہے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ بھارت کے دانت کھٹے کرنے والی پاک فضائیہ کو بھی نشانہ بنایا گیا، 9 مئی کو شہدا یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، سوشل میڈیا پر میڈیا اداروں کے خلاف پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close