Featuredپنجاب

کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے: رانا ثنا

لاہور: عدالتی نظام کے “لاڈلے” کو باہر جانے کی کیا ضرورت ؟، عمران جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں

رانا ثنا اللہ نے بیان میں کہا کہ پہلے ہیرو بنایا، فارن فنڈنگ کی، اقتدار دلایا، معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کئے۔عدالتی نظام کے “لاڈلے” کو باہر جانے کی کیا ضرورت ؟، جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے ، یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کرتے ہیں۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو پاکستان واپس لانے، رہا کرانے اور آباد کرانے والے اب دہشت گردوں کو نیا راستہ دکھا رہے ہیں، پاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں کھڑا کرنے سے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسانوں کے حقوق غصب کرنے والوں کو دلی خوشی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، عمران نیازی پر یہ پیسہ کون خرچ کررہا ہے؟

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close