Featuredکھیل و ثقافت

بھارت نے آٹھویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سری لنکا کی پوری ٹیم محض 15.2 اوورز میں 50 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی

بھارت نے 51 رنز کا ہدف 6.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے با آسانی حاصل کرلیا۔

بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر آٹھویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بھارت نے 51 رنز کا ہدف 6.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے با آسانی حاصل کرلیا۔ اوپنرز ایشان کشان نے 23 اور شبمن گل نے 27 رنز بنائے۔

فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا۔ بھارتی بالرز نے سری لنکن بلے بازوں کو سوچنے تک کا موقع فراہم نہ کیا۔

سری لنکا کی پوری ٹیم محض 15.2 اوورز میں 50 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جو کسی ونڈے انٹرنیشل ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم ترین ٹوٹل ہے۔

سری لنکا کے کپتان سمیت 5 بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 5، پاتھم نسانکا 2، دھننجایا ڈی سلوا 4، ڈونتھ ویلالجے 8، پرمود مدوشن 1 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس سب سے زیادہ 17 اور دوشن ہیمانتھا 13 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سات اوورز میں 21 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں چار وکٹیں ایک ہی اوور میں حاصل کیں جبکہ ایک میڈان اوور بھی کرایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close